عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس آج طاہر القادری کی صدارت میں ہوگا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اہم اجلاس آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے صوبائی، ضلعی و تحصیلی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری اجلاس کی صدارت اور خصوصی خطاب کریں گے۔ سیکرٹری جنرل PATخرم نواز گنڈا پور و دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں عہدیداران سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تو ثیق قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کریں گے۔