بچوں کو تاریخ سے روشناس کرانے کیلئے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کرانیکا سلسلہ شروع

بچوں کو تاریخ سے روشناس کرانے کیلئے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کرانیکا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے سکول کے بچوں کو تاریخ سے روشناس کروانا شروع کردیا ہے ۔ 14سکولوں کے 3ہزار سے زائد بچوں کو گریٹر اقبال پارک اور نیشنل میوزیم )ہسٹری( کا دورہ کروانا شروع کر دیا گیا ہے۔ اِن سکولوں میں مندرجہ ذیل سکول شامل ہیں۔گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکول برکی کے بچوں کو 02 اپریل کو ہسٹری میوزیم کی سیر کروائی گئی۔گورنمنٹ ہائی سکول عوامی کالونی چونگی امرسدھو لاہور کے بچوں کو 03 اپریل کو سیر کروائی گئی،گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول لاہور کینٹ کے بچوں کو 09 اپریل،گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے بچوں کو 10 اپریل ،گورنمنٹ پریکٹسنگ گرلز سیکنڈری ہائی سکول ٹاؤن شپ کے بچوں کو 11 اپریل،گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈکالونی کے بچوں کو 14 اپریل ، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول لاہور کینٹ کے بچوں کو 16 اپریل کووزٹ کرایا جائے گا۔

،گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈ کے بچوں کو17 اپریل،گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول ماڈ ل ٹاؤن کے بچوں کو18 اپریل،گورنمنٹ عارف ہائر سکینڈری سکول مصطفی آباد کے بچوں کو 23اپریل،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیصل ٹاؤن کے بچوں کو 25اپریل،گورنمنٹ تنویر اسلامیہ ہائی سکول مصطفی آباد کے بچوں کو 30اپریل،گورنمنٹ تہذیب البنت گرلز ہائی سکول شاہ کمال روڈ اچھرہ کے بچوں کو 4مئی،گورنمنٹ شہاب الدین گرلز ہائی سکول شاہ کمال اچھرہ کے بچوں کو 24مئی کو سیر کروائی جائے گی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ڈ ی ایم او لاہور کو مناسب انتظامات کو دیکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔