تاجر رہنما آغاز ذوالفقار کی نعیم میر گروپ میں شمولیت
لاہور(جنرل رپورٹر) برانڈر تھ روڈ مارکیٹ کے معروف تاجر راہنماء آغا ذوالفقار نے آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ میں شمولیت اختیار کرکے تاجروں کی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ،پیٹرن انچیف عمران بشیر اور صدر لاہور ملک امانت علی نے آغاذوالفقار کی شمولیت کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے تاجروں کے حقوق کی لڑائی میں ہمارے شانہ بشانہ چلنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر نائب صدر لاہور لالہ یاسر نصیر،ملک فاروق حفیظ اور ملک اکبر بھی موجود تھے ۔