ایس ای سی پی کی جامشورو سندھ میں کمپنی رجسٹریشن پر آگہی ورکشاپ

ایس ای سی پی کی جامشورو سندھ میں کمپنی رجسٹریشن پر آگہی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لئے جام شورو‘ سندھ‘ میں ورکشاپ منعقد کی اور نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لئے سہولت ڈیسک میں قائم کیا۔ ایس ای سی پی کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونجی کے تحت یہ ورکشاپ انڈس انٹر پینیور کے تعاون سے جام شورو میں واقع تخلیقی مرکز میں منعقد کی گئی جبکہ اس دوران موقع پر ہی سہولت ڈیسک کے ذریعے چھ کمپنیوں کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔ دی انڈس انٹر پینیورز کے اس تخلیقی مرکز میں انکیوبیشن پروگرام، ٹریننگ، کاروباری مقابلے اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزیز کے فروغ کے پراگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس دو روزہ کمپنی رجسٹریشن کے پروگرام کا مقصد جام شورو کے نوجوان انٹر پینیورز میں کمپنی کی رجسٹریشن کے طریق کار بارے آگہی اور اس کے فوائد اور ایس ای سی پی کے کردار بارے آگہی دینا تھا۔ ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی کی ٹیم نے شرکاء کو کمپنی کی رجسٹریشن کے آن لائن طریق کار کے بارے میں بتایا اور موقع پر کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر کے شعور اجاگر کیا گیا کہ کمپنی کی رجسٹریشن نہایت آسان بنا دی گئی ہے۔


اس دوران رجسٹر کی گئی کمپنیاں ای کامرس، ڈیجیٹل وڈیو پروڈکشن اور پرسنل کیئر سروسز سے شعبے میں رجسٹر کی گئیں۔ اسی طرز پر اگلا سیشن جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -