پاکستان سٹاک ماکیٹ ،منداجاری ، انڈیکس مزید 5نفسیاتی حدیں گر گیا

پاکستان سٹاک ماکیٹ ،منداجاری ، انڈیکس مزید 5نفسیاتی حدیں گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38000،3790 0، 37800، 37700اور37600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب 8 ارب 36کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.51فیصدکم جبکہ78.09فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مژبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 38042پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میں نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 37412پوائنٹس نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا تاہم ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،ٹیلی کام،سیمنٹ، بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 37500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس506.68پوائنٹس کمی سے 37516.12پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 53 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،271کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1 کھرب 8ارب36کروڑ 97لاکھ45ہزار 856 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76 کھرب 28 ارب 26 کروڑ45لاکھ42ہزار659روپے ہوگئی۔


۔جمعرات کومجموعی طور پر12کروڑ79لاکھ62ہزار80شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ53لاکھ6ہزار490شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.17روپے اضافے سے738.62روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت17.63روپے اضافے سے480.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت332.50روپے کمی سے6317.50روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت67.23روپے کمی سے2582.77روپے ہوگئی ۔جمعرات کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں3کروڑ75لاکھ34ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت66پیسے اضافے سے3.91روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ4لاکھ30ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے کمی سے1.10روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس251.78پوائنٹس کمی سے17736.40پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1054.21پوائنٹس کمی سے61476.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس381.40پوائنٹس کمی سے27429.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -