فلم’’ جنون عشق‘‘ کے میوزک اور ٹریلرکی تقریب رونمائی
لاہور(فلم رپورٹر)ہدایتکار نسیم حید رشاہ اور فلمساز اصغرعلی کی فلم’’ جنون عشق‘‘ کے میوزک اور ٹریلرکی تقریب رونمائی گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے سماں باندھ دیا۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ممتاز ہدایتکار سید نور ،لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر اداکارشاہد حمید،عرفان کھوسٹ،راشد محمود، ہدایتکار الطاف حسین ،محمد پرویز کلیم ،چودھری اعجاز کامران ، عدنان خان،عامر قریشی، ماہی خان،اچھی خان،جان عمر قاضی اور بہت سے دیگر افراد شامل تھے۔اس موقع فلم کا ٹریلر اور گیت دکھائے گئے۔حاضرین نے انہیں بے حدپسند کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے فلمساز اور ہدایتکار کی کاوش کو سراہا اور فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمنا?ں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فلم کی نمائش 12اپریل کو ملک بھر کے ایک سو کے قریب سینماگھروں میں ہوگی۔فلم کی کاسٹ میں عدنان خان ،ماہ نور،ماہی خان ،شاہد حمید،راشدمحمود،لکی ڈئیر ، اچھی خان اورعامرقریشی شامل ہیں۔