پنجاب گیمز ، دوسرا روز بھی لاہور کے نام ، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

پنجاب گیمز ، دوسرا روز بھی لاہور کے نام ، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے دوسرے روز بھی کھیلوں کے مقابلے جاری رہے، کھلاڑی جوش وجذبہ کیساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم سپورٹس سے کس قدر محبت کرتے ہیں، نوجوان کھیلوں میں مقابلوں میں پرجوش انداز میں حصہ لے رہے ہیں، 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد سے نوجوانوں کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سپیشل چلڈرن کے سائیکلنگ کے مقابلوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہاہے کہ سپیشل چلڈرن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، آئندہ پنجاب گیمز میں سپیشل چلڈرن کے ایونٹس مزید بڑھائے جائیں گے۔لاہور کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، آرچری بوائز کے مقابلے پنجاب آرچری کلب میں منعقد ہوئے، پہلے سیمی فائنل میں لاہور ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے بہاولپور کو 6،6پوائنٹس سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی،سپیشل چلڈرن کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئے،سپیشل چلڈرن کے پہلے روز کے مقابلوں میں راولپنڈی ڈویژن نے 46پوائنٹس کے ساتھ پہلی،فیصل آباد نے46پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور لاہور نے 37پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز 333میٹر(ایم سی) میں بہاولپور کے جمشید، فیصل آباد کے عبدالصوبر اور لاہور کے محمد انس نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 1000میٹر (بوائز ایچ آئی) میں بہاولپور کے یاسر علی، گوجرانوالہ کے محمد منیر اور فیصل آباد کے احمد فضل کامیاب رہے، 1000میٹر ( گرلزایچ آئی) میں لاہورکی عاصمہ، بہاولپور کی نورالہدیٰ اور فیصل آباد کی امبر ناز نے کامیابی حاصل کی، ویٹ لفٹنگ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم سے ملحقہ مقام پر ہوئے،55کلوگرام میں لاہور کے شرجیل بٹ نے پہلی، گوجرانوالہ کے حیدر بٹ نے دوسری اور فیصل آباد کے عبدالرحیم نے تیسری پوزیشن لی، 61کلو گرام کیٹیگری میں لاہور کے منیب نے پہلی، گوجرانوالہ کے سعد بٹ نے دوسری اور فیصل آباد کے محمد احسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی،67 کلوگرام کیٹیگری میں لاہور کے محمد ارسلان نے پہلی، گوجرانوالہ کے ذیشان بٹ نے دوسری اور فیصل آباد کے فیصل شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اتھلیٹکس بوائز کے 100میٹرریس کے مقابلے میں ساہیوال کے علی احمد نے پہلی، فیصل آباد کے اسامہ نے دوسری اور راولپنڈی کے شہنشاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،کراٹے کے مقابلے جمنیزیم ہال میں ہوئے، راولپنڈی ڈویژن نے 60، فیصل آباد نے 40اور گوجرانوالہ نے 22پوائنٹس حاصل کئے، ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئے ، ٹیم ایونٹ گرلز کے فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 3-1سے شکست دیکر ٹائیٹل جیت لیا
، فیصل آباد ڈویژن نے پہلی، لاہور ڈویژن نے دوسری اور ساہیوال ڈویژن نے تیسری پوزیشن لی،72ویں پنجاب گیمز2019ء میں کک باکسنگ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم کے باہر ایرینا میں منعقد ہوئے، لاہور ڈویژن نے 6 میڈلز جیت کر چیمپئن شپ جیت لی، لاہور ڈویژن نے سونے کے چار اور کانسی کے دو میڈلز جیتے، گوجرانوالہ ڈویژن 4میڈلز جیت کر دوسرے نمبر پر رہی، جن میں سونے کا ایک اور کانسی کے تین میڈلز شامل ہیں، فیصل آباد ڈویژن بھی چار میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر رہی، جن میں چاندی کے تین اور کانسی کا ایک میڈل جیتا۔