فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے سیٹ پر ماہرہ اور فواد کی سیلفی کی دھوم
لاہور(فلم رپورٹر)فواد خان اور ماہرہ خان نے فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ ‘کے سیٹ سے مداحوں کو پہلی بار سیلفی ٹریٹ دے دی۔ یوں تو ماہرہ اور فواد ایک ساتھ کئی تقاریب میں ایک ساتھ شرکت کرتے دکھائی دیے ہیں لیکن دونوں ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کبھی نہیں دیکھے گئے لیکن اس بار اداکارہ نے فواد کے ساتھ سیلفی لی جسے اپنے مداحوں کے نام کیا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سیلفی لے رہے ہیں، لیکن یہ والی خاص طور پر آپ سب کے لیے ہے‘۔