نجی ٹی وی کے مقبول ترین سوپ’’سانوری‘‘ کی اختتامی گھڑیاں شروع

نجی ٹی وی کے مقبول ترین سوپ’’سانوری‘‘ کی اختتامی گھڑیاں شروع
نجی ٹی وی کے مقبول ترین سوپ’’سانوری‘‘ کی اختتامی گھڑیاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مقبول ترین سوپ’سانوری‘ کی اختتامی گھڑیاں شروع ہوچکی ہیں اور جلد ہی ناظرین کے پسندیدہ کردار ان سے دور چلے جائیں گے۔ اس سوپ کی158 اقساط نشر کی جاچکی ہیں لیکن اب یہ ڈرامہ اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے۔ان دنوں اس کی اختتامی اقساط کی ریکارڈنگ جاری ہے جس کے بعد اس کا کیمرہ کلوز ہوجائے گا۔اس ڈرامے میں زینب شبیر،محمد اسامہ خان،سحر خان ،ماہ نور خان بلوچ اور زین افضل نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کی بنیاد پر ڈرامہ تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھنے لگا ۔
اور ایک وقت ایسا بھی ا?یا جب اس کا شمار ناظرین کے سب سے مقبول ڈراموں میں ہونے لگا۔خاص طور پر اس میں زینب شبیر،سحر خان اور اسامہ خان کی پرفارمنس نے ناظرین ہی نہیں بلکہ ٹی وی انڈسٹری کے ناقدین کو بھی متاثر کیا۔’سانوری‘ میں لیڈ کردار اجالا اور تبریز(زینب شبیر،اسامہ خاں) ان دنوں ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جہاں سے انہوں نے ایک سیلفی شیئر کی ہے۔اس سوپ کے ڈائریکٹر کامران اکبرخان ہیں۔

مزید :

کلچر -