ایئر مارشل (ر) محمد نور خان ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق 2 مئی تک یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوگی، ڈیپارٹمنٹل قومی ہاکی چیمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے،اس حوالے سے متعلقہ ایسوسی ایشنز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خطوط لکھ دیئے ہیں۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ کامیاب چیمپئن شپ ثابت ہوگی،جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔ترجمان کے مطابق 2 مئی تک یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔