سلیکٹرز کا کم از کم فرسٹ کلاس کرکٹر ہونا ضروری ہے:منظورمانی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی نے کہا ہے کہ لاہور ریجن میں زونل اور ریجنز سطح پر ٹرائلز میں بچوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اگر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اس کے خلاف ایکشن نہ لیا تو وہ بورڈ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ریجنل اور زونل ٹرائلز کے لیے سلیکٹرز کا کم از کم فرسٹ کلاس کرکٹر ہونا ضروری ہے لیکن لاہور ریجن کے ترجمان عابد علی ریجن انٹرزونل ٹورنا منٹ کے لیے چیف سلیکٹرز کا کام کر رہے ہیں ۔ ریجنل اور زونل سلیکٹرز کی موجودگی کے باوجود حتمی ٹیم عابد علی تشکیل دے رہے ہیں انہوں نے سلیکٹر بن کر پی سی بی آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عابد علی جس کو چاہیں ٹیم کا حصہ بنا رہے ہیں جس سے بہت سے حقدار کرکٹرز کی حق تلفی ہوئی ہے اور عابد کے ہمراہ زونل اور ریجنل سلیکٹر ڈمی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میری چیئرمین پی سی بی سے اپیل ہے کہ ہارون رشید سے اس بارے میں رپورٹ طلب کی جائے اور لاہور ریجن کے ملازم کو سلیکٹرز کا اختیار دینے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔
کیونکہ موجودہ ریجنل عہدیداران ایک کرکٹ کلب کا صدر بھی ہے کی ہٹ دھرمی اور بد عنوانی کی وجہ سے لاہور کی کرکٹ تباہی کے دہانے پر آگئی ہے۔