الخدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ،پروفیسراباسین یوسفزئی
چارسدہ( بیو رو رپورٹ )پروفیسر اباسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں میں قوم کے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کر تے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اچھی تربیت میں الحدمت فاؤنڈیشن کی کاوش قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحدمت فاؤنڈیشن سکول بہلولہ میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کے منعقدہ پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ قوم کے مستقبل ہیں اگر ان طلبہ کی صیح معنوں میں تعلیم اور تربیت کی جائیں تو پاکستان جلد ترقی یافتہ ملکوں میں شمار کیا جائے گا۔انہوں نے طلبہ طلبہ پر زور دیا کہ آپ مستقبل کے ڈاکٹر ز،انجینئر ز،ججز،پروفیسرز ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن نے پاکستان میں بہترین تعلیمی ادارے قائم کرکے ملک وقوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سکول کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک ، نعت، نظمیں اور حاکوں سے پرو گرام کو چار چاندلگا دئیے جبکہ مہمان حصوصی اباسین یوسفزئی اور ضلعی امیر محمد ریاض خان نے پو زیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن چارسدہ کے نائب صدر عارف خا ن ،ریجن ایجوکیشن منیجر ہارون خان،میڈیا انچارج حیات خان ،جماعت اسلامی پی کے 57 کے امیر محمد جسیم عمرزئی ،ماہر تعلیم احمد یار ،سکول پرنسپل احمد زیب ،سماجی رہنما حاجی عبد الاکبر خان ،احمد استاذاورمحمد آیاز بھی موجود تھے