ایم سی ایل، پی پی سی ٹائیگرز نے پی پی سی درویش کا شکار کر لیا
پشاور( سپورٹس رپورٹر)ایم سی ایل، پی پی سی ٹائیگرز نے پی پی سی درویش کا شکار کر لیاٹائیگرز نے جیت کے لئے 108 رنز کا ہدف دیا، درویش مقررہ اوورز میں 88رنز پر ڈھیر ہو گئی میڈیا کرکٹ لیگ کے ساتویں میچ میں پی پی سی ٹائیگرز نے پی پی سی درویش کا شکار کر لیا، ٹائیگرز کی 19 رنز سے کامیابی۔ گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 کے گرانڈ میں جاری میڈیا کرکٹ لیگ کے ساتویں میچ میں پی پی سی ٹائیگرز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 107 رنز بنائے، ابراہیم خان 27 ، خالد الرحمان 18، قیصر 17 اور محمود الرحمان 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پی پی سی درویش کی جانب سے آشان نے دو جبکہ دوست محمداور میر کمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔جواب میں پی پی سی درویش کی ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 88 رنز پر آٹ ہو گئی۔ میر کمال 18 ، اعجاز آفریدی 16 اور دوست محمد 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمود الرحمان اور خالد الرحمان نے 3,3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ خالد الرحمان کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا