صوابی ،دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل

صوابی ،دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)موضع ٹوپی میں پرانی دشمنی پر بیوہ سید غلام سکنہ مچی رستم نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ ملزمان خیر آمان اور محمد زمان نے ان کی شوہر پر محلہ کالو ڈھیر موضع ٹوپی میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل سابق دشمنی بیان کی ہے ۔ ٹوپی پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#