قتل کیس ،جاوید اور معشوق کھکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد

قتل کیس ،جاوید اور معشوق کھکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری نے قتل کیس کے ملزم جاوید کھکھرانی اور معشوق کھکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم دو گواہوں کے بیانات کے بعد ملزم دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ کی ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کی ، دونوں ملزمان پر17 مارچ 2018 کو قتل کرنے کا الزام ہے،ملزمان کا تعلق لاڑکانہ سے ہے