سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لئے تیار ہیں،تھائی قونصل جنرل

سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لئے تیار ہیں،تھائی قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاتری چو واچٹا (Thetree Chauvachata) نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لئے تیار ہیں ،تھائی لینڈ میں سالانہ لاکھوں سیاح تفریح کے لئے آتے ہیں اور پر فضا مقامات پر لطف اندوز ہوتے ہیں،سال2018 میں ایک لاکھ پاکستانی سیاحوں کو ویزہ جاری کیا گیا اور اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ،وہ جمعرات کو بیچ لگژری ہوٹل میں آج 5 اپریل سے منعقدہ تھائی فوڈ فیسٹیول کے سلسلے میں جنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل عظیم قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پرسابق سفارت کار اور تھائی شیف Phatchanee) Manacha )پاکستانی شیف ممتاز علی ودیگر بھی موجود تھے،قونصل جنرل نے مزید کہا کہ تھائی کھانے بین الاقوامی پسند کئے جانے والے کھانوں میں منفرد مقام رکھتے ہیں،جنہیں سیاح شوق سے کھاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تھائی سیاحت اور معیشت میں ہمارے کھانے اہم کردار ادا کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آواری گروپ کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ5 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہنے والا فیسٹیول پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے،جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ پاکستان اور خاص کر کراچی میں حالات بہتر ہونے سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ،آج ملک کے تمام ہوٹلوں میں کمرے بک ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بیچ لگژری ہوٹل میں ابتک درجنوں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ہوا ہے ،گزشتہ دنوں ہم نے بریانی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں بریانی کی47 اقسام رکھی تھیں،انہوں نے کہا کہ پورے مہینے کے لیے چلنے والے اس فیسٹیول میں تھائی لینڈ کے مخلف حصوں میں کھائے جانے والے مستند ولذید کھانے پکائے جائیں گے،ذائقہ دار سوم تم،یوم نو ،تام یمگنگ اور رہت سارے دیگر لاجواب پکوان مہمانوں کی خاظر تواضح کے لیے بوفے پر لگائیں جائیں گے ،شروعات میں مختلف اقسام کے اعلیٰ معیار اور خوش ذائقہ سوپ سے لے کر اختمام کی بہترین میٹھی ڈشز فوڈ فیسٹیول اپنے مہمانوں کے لیے نمایاں کرے گا اور تھائی لینڈ بلوائی گئی ایک اداکاروں کی ٹولی اپنے خصوصی اور پر لطف کارکردگی سے مہمانوں کا دل لھبائیں گے،بعد ازاں پریس کانفرنس کے اختتام پر تھائی لینڈکا ثقافتی تائفہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔