کراچی، تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے بچی سمیت2 افراد جاں بحق

کراچی، تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے بچی سمیت2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے بقائی ٹول پلازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب چلتے سی این جی رکشے کا ٹائر نکلنے جانے سے رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں 9سالہ کشف اوراسکا والد نعیم زخمی ہوگئے جنہیں قریبی کھڑے افراد نے بقائی اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کشف دم توڑ گئی جبکہ محمد نعیم معمولی زخمی ہوا ، پولیس کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ بغیر کارروائی کے لاش لیکر چلے گئے۔جبکہ کلری تھانہ کی حدودماڑی پورروڈنالہ اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں مچھرکالونی کارہائشی بنگالی نوجوان جاں بحق ہوگیامتوفی کی لاش کوفوری طورپرسول اسپتال لایاگیا،جہاں پرمتوفی کی شناخت 30سالہ ناصربنگالی ولد زیب الدین کے نام سے ہوئی ۔