ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا
حمل
05اپریل جمعہ۔ اہم معاملات پر ٹھوس گفتگو ہو سکے گی۔ آپ کا کوئی مخلص ساتھی آپ کو خوش کن خبر سنائے گا۔ گھریلو امور سلجھانے کا موقع ملے گا۔
ثور
05اپریل جمعہ۔ شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔
جوزا
05اپریل جمعہ۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی آمدنی میں اضافہ کا رجحان ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون سے پیش آئیں۔
سرطان
05اپریل جمعہ۔ ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں۔
اسد
05اپریل جمعہ۔ کسی سماجی پروگرام کا انتظام کر سکیں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب ہونگے۔
سنبلہ
05اپریل جمعہ۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
میزان
05اپریل جمعہ۔ فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔
عقرب
05اپریل جمعہ۔ ملازمت اور صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ سنجیدگی اختیار کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کریں۔
قوس
05اپریل جمعہ۔ شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔
جدی
05اپریل جمعہ۔ اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔
دلو
05اپریل جمعہ۔ کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔ ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
حوت
05اپریل جمعہ۔ آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔ فریق ثانی کا تعاون ماحول کو سازگار بنائے گا۔