بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ژوب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ان کی شدت خطرناک نہیں تھی ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردونواح میں محسوس ہونے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 85 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر وں سے باہر نکل آئے ۔