آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زادنے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زادنے ملاقات کی ۔ ملاقات جی ایچ راولپنڈی میں ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔