شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ ،حکومتی موقف بھی سامنے آگیا

شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ ،حکومتی موقف بھی سامنے آگیا
شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ ،حکومتی موقف بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے گھر پر نیب ٹیم کے چھاپے کے حوالے سے حکومتی موقف بھی سامنے آگیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، شہبا زشریف کی رہائش گاہ پر نیب کی کارروائی قانون کے مطابق تھی،حمزہ شہباز لیڈر ہوتے تو نیب کو خود گرفتاری دے دیتے ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیب خود سوچے گا کہ انہیں حمزہ کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟حمزہ شہباز نے 85 سے سو ارب روپے منی لانڈرنگ کر کے باہر بھیجے، حمزہ شہباز کی ذمہ داری تھی کہ وہ نیب سے تعاون کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے آج قانونی کارروائی کی جس میں رکاوٹ ڈالنا خلاف قانون ہے، احتساب کا عمل نہ بلاول کی دھمکیوں سے رکے گا، نہ حمزہ شہباز کی دھمکیوں سے رکے گا، پاکستان میں صرف چوروں اور ڈاکووں کو خطرہ ہے،کسی اور چیز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -