لیڈی ڈیانا کی موت کے 22 سال بعد ان کے تمام معاشقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

لیڈی ڈیانا کی موت کے 22 سال بعد ان کے تمام معاشقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
لیڈی ڈیانا کی موت کے 22 سال بعد ان کے تمام معاشقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا کی موت کے 22سال بعد ان کے تمام معاشقوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ دی مرر کے مطابق لیڈی ڈیانا سپنسر کی عمر ابھی 20سال کی تھی جب ان کی شادی شہزادہ چارلس کے ساتھ ہو گئی۔ سینٹ پاﺅل کیتھڈرل چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ہی دیکھا جا سکتا تھا کہ لیڈی ڈیانا خوش نہیں ہے اور مجبوری کی حالت میں یہ شادی کر رہی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ لیڈی ڈیانا کو اسی وقت معلوم تھا کہ شہزادہ چارلس کا کیمیلا پارکر کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے اور انہیں خدشہ تھا کہ ان کی شادی شروع سے ہی ناخوشگواری کا شکار ہو جائے گی۔ شادی کے صرف 9ماہ بعد ہی لیڈی ڈیانا کا اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا۔ یہ ان کا پہلا معاشقہ تھا جس کے بعد کئی اور لوگ ان کی زندگی میں آئے۔ ان میں آخر ڈوڈی فید تھے جو ارب پتی مصر باپ کے بیٹے تھے اور پیرس میں لیڈی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں وہ بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔
ڈیانا اور ڈوڈی فید کے تعلق کے تمام سالوں میں صرف افواہیں ہی گردش میں رہیں لیکن ڈیانا کی موت کے بعد ان کے باورچی پاﺅل بریل نے دونوں کے معاشقے کے بارے میں حقیقت دنیا کو بتا دی۔ ڈوڈی فیڈ سے قبل لیڈی ڈیانا کے ایک کھلاڑی، ایک راک سٹار، ایک سرجن اور ایک امریکی صدر کے بیٹے کے ساتھ بھی معاشقے رہے۔ ڈیانا کا اپنے شادی شدہ باڈی گارڈ کے ساتھ معاشقہ 1985ءمیں شروع ہوا اور افواہیں سامنے آنے پر باڈی گارڈ کو اگلے سال نوکری سے نکال دیا گیا۔ یہ باڈی گارڈ 39سالہ میناکی تھا جو نوکری سے نکالے جانے کے کچھ ماہ بعد 1987ءمیں موٹرسائیکل حادثے میں چل بسا۔ 2017ءمیں ڈیانا کی ایک آڈیو ٹیپ منظرعام پر آئی جس میں وہ میناکی کی موت کو قتل قرار دے رہی ہوتی ہیں۔ وہ ٹیپ میں کہتی ہیں کہ میناکی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری گئی تھی۔
اس کے بعد ڈیانا کا سابق آرمی کیپٹن جیمز ہیویٹ کے ساتھ معاشقہ چلا اور افواہیں کئی سال تک گردش میں رہیں کہ شہزادہ ہیری کا اصل باپ جیمز ہیویٹ ہی ہے۔ جیمز کو کئی بار ان افواہوں کی تردید کرنی پڑی۔ 1995ءمیں بننے والی پینوراما ڈاکومنٹری میں ڈیانا نے جیمز کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کیا تھا۔ اس کے بعد 1988ءمیں لیڈی ڈیانا کا جیمز جلبی کے ساتھ معاشقہ چلا۔ لیڈی ڈیانا نے 1989ءکے آغاز پر اسے ایک فون کال کرکے نئے سال کی مبارکباد بھی دی تھی جس کی آڈیوٹیپ بھی منظرعام پر آ چکی ہے۔ اس ٹیپ میں جلبی نے 53بار ڈیانا کو ’ڈارلنگ‘کہہ کر مخاطب کیا۔ اسی فون کال میں ڈیانا نے شکوہ کیا تھا کہ ”چارلس نے میری زندگی حقیقی معنوں میں جبر بنا کر رکھ دی ہے۔ اس کے بعد 992ءمیں ڈیانا کا تعلق آرٹ ڈیلر اولیور ہوئر کے ساتھ شروع ہوا۔ اولیور شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھااور شہزادہ چارلس کا قریبی دوست تھا۔ ڈیانا نے اپنی بااعتماد دوست لیڈی بوکر کے سامنے اولیور کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا ۔ اس نے لیڈی بوکر سے کہا تھا کہ ”میں ہینڈسم اولیور کے ساتھ اٹلی میں جا کر رہنا چاہتی ہوں۔“ ڈیانا نے اولیور کے گھر پر 300سے زائد فون کالز کیں۔ اولیور کی بیوی ایک ارب پتی فرانسیسی شخص کی بیٹی اور اس کی دولت کی وارث تھی جس کا تیل کا بہت بڑا کاروبار تھا۔ ڈیانا چاہتی تھی کہ اولیور اپنی بیوی کو چھوڑ کر اس کے ساتھ شادی کر لے لیکن اولیور اپنی بیوی کو نہیں چھوڑنا چاہتا تھا چنانچہ آخر تنگ آ کر ڈیانا نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔
اس کے بعد 1994ءمیں لیڈی ڈیانا کا معاشقہ تھیوڈور فورسٹ مین کے ساتھ شروع ہوا، جو ان سے عمر میں 20سال بڑے تھے اور ارب پتی کاروباری شخص تھے۔ تھیوڈور تین سال تک ہر ہفتے لیڈی ڈیانا کو پھول بھیجتے رہے۔تھیوڈور کا 2011ءمیں انتقال ہوا۔ انہوں نے امریکہ کا صدارتی الیکشن بھی لڑا اور لیڈی ڈیانا کے دوست دعویٰ کرتے ہیں کہ لیڈی ڈیانا تھیوڈور کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش مند تھی اور امریکہ کی فرسٹ لیڈی بننا چاہتی تھی۔اس کے بعد ڈیانا کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بیٹے جان کینیڈی جونیئر کے ساتھ معاشقے کی خبریں آتی رہیں۔ڈیانا کی معالج سیمونی سائمنز نے ان کے اس تعلق کی تصدیق کی ہے۔ سیمونی کا کہنا تھا کہ ”ڈیانا کا 1995ءمیں کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلق شروع ہوا۔ ایک بار ڈیانا نے مجھے بتایا تھا کہ اس کی کینیڈی جونیئر کے ساتھ گفتگو شروع ہوئی اور وہ رات انہوں نے ایک ساتھ گزاری۔“پھر ڈیانا کا تعلق انگلینڈ کے رگبی پلیئر وِل کارلنگ کے ساتھ شروع ہوا۔ ان کی ملاقات 1995ءمیں ہی لندن کے چیلسی ہاربر کلب میں ہوئی اور وہیں سے دونوں کا تعلق شروع ہو گیا۔ ڈیانا نے کارلنگ کی تعریف کی اور اسے اپنا پرائیویٹ ٹرینر بننے کی درخواست کی۔ اسی سال کارلنگ کی اپنی ٹی وی میزبان بیوی جولیا سے طلاق ہو گئی تھی اور کہا جاتا ہے کہ اس طلاق کی وجہ کارلنگ کا ڈیانا کے ساتھ معاشقہ ہی تھا۔ ایک موقع پر جولیا نے کہا تھا کہ ”مجھے افسوس ہے کہ کارلنگ نے خود کو اس پوزیشن میں ڈالا اور شہزادی نے بھی ویسا ہی کیا۔“
اس کے بعد لیڈی ڈیانا کا کینیڈین راک سٹار بریان ایڈمز کے ساتھ تعلق شروع ہوا۔ بریان شروع سے ہی ڈیانا کو پسند کرتا تھا اور 1985ءمیں اس نے ’ڈیانا‘ نامی گیت بھی لکھا اور گایا۔ 2003ءمیں ایڈمز کی گرل فرینڈ، جس نے ایڈمز کے ساتھ 12سال گزارے، نے کہا تھا کہ ”میرے ساتھ تعلق میں رہتے ہوئے ایڈمز نے شہزادی ڈیانا کے ساتھ تعلق قائم کیا اور میرے ساتھ بے وفائی کی۔ “ ایڈمز کے بعد لیڈی ڈیانا کا پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کے ساتھ معاشقہ چلا جو دل کے ماہر سرجن تھے۔ ڈاکٹر حسنات کو لیڈی ڈیانا نے ’مسٹر ونڈرفل‘ (Mr Wonderful)کا خطاب دے رکھا تھا۔ ان دونوں کا دو سالہ معاشقہ 1995ءمیں شروع ہوا اور لیڈی ڈیانا کی موت سے چند ماہ قبل ہی ختم ہوا۔ لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی لیکن ڈاکٹر کو خدشہ لاحق تھا کہ اگر اس نے لیڈی ڈیانا کے ساتھ شادی کی تو وہ کبھی نارمل زندگی نہیں گزار سکے گا، چنانچہ اس نے شادی سے انکار کر دیا۔ لیڈی ڈیانا کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے ساتھ شادی کرکے پاکستان منتقل ہونے اور وہیں مستقل طور پر رہنے پر بھی رضامند ہو گئی تھی۔ لیڈی ڈیانا کے باورچی پاﺅل بریل نے اس حوالے سے بھی بتایا کہ ”لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے ’شادی کی بھیک‘ مانگی تھی۔ حتیٰ کہ اس نے مجھے کسی پادری سے بھی رابطہ کرنے کو کہا تھا جو کوئی روحانی عمل کرکے ڈاکٹر حسنات کو شادی کے لیے رضامند کر سکے۔“ ڈاکٹر حسنات نے بھی ایک بار کہا تھا کہ ”لیڈی ڈیانا کی موت کے بعد زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔“
ڈاکٹر حسنات سے تعلق ختم ہونے کے چند ماہ بعد ہی لیڈی ڈیانا کی زندگی میں ڈوڈی فید آ گیا، جو ہیروڈز کے سابق مالک محمد الفید کا بیٹا تھا۔ تاہم لیڈی ڈیانا کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ”ڈوڈی فید کے ساتھ لیڈی ڈیانا نے صرف اس لیے تعلق قائم کیا کیونکہ وہ ڈاکٹر حسنات کو حسد میں مبتلا کرنا چاہتی تھی۔ ڈوڈی فید ایک پلے بوائے تھا جس کا اس سے پہلے بھی وینونا رائیڈر اور نینسی سیناترا جیسی معروف خواتین کے ساتھ تعلق رہ چکا تھا۔ ڈوڈی کی ڈیانا کے ساتھ پہلی ملاقات 1986ءمیں ونڈسر میں ہونے والے ایک پولومیچ میں ہوئی تھی۔ تاہم ڈاکٹر حسنات سے علیحدگی کے بعد ڈوڈی نے ڈیانا کو 1997ءکے موسم گرما میں اپنی لگژری کشتی پرفرانس میں چھٹیاں منانے کی دعوت دی۔ ڈوڈی نے اگرچہ ڈیانا کو اپنے ساتھ اپنے بیٹوں ولیم اور ہیری کو لانے کی دعوت بھی دی تھی لیکن ڈیانا اکیلی چلی گئی۔ اگست کے مہینے میں ڈوڈی اور ڈیانا فرانس میں جب چھٹیاں منا رہے تھے تو ان کی بوس و کنار کی ایک تصویر منظرعام پر آئی جس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ انہوں نے جنوبی فرانس اور سرڈینیا میں اکٹھے وقت گزارا اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے پیرس آ گئے اور پھر پیرس میں جو کچھ ہوا وہ تاریخ ہے۔