ویزہ لگوانے سے انکار، آدمی نے اپنی برطانوی نژاد بیوی کی جان لے لی

ویزہ لگوانے سے انکار، آدمی نے اپنی برطانوی نژاد بیوی کی جان لے لی
ویزہ لگوانے سے انکار، آدمی نے اپنی برطانوی نژاد بیوی کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی امیگریشن دلوانے سے انکار پر ایک ایرانی نژاد نوجوان نے اپنی برطانوی بیوی کو قتل کر دیا۔ دی میٹرو کے مطابق دینا عبداللہ نامی شخص اور اس کی بیوی ایون نجم الدین برطانیہ آئے اور مستقل ویزے کی درخواستیں دیں۔ اس پر ایون کو مستقل ویزا مل گیا جس پر اس نے وکیل سے کہہ دیا کہ وہ عبداللہ کی درخواست واپس لے لے اور اسے مستقل سکونت نہ دلوائے۔ عبداللہ کو اس بات کا علم ہو گیا جس پر اس نے مشتعل ہو کر دینا نے چھری کے وار کرکے اسے قتل کر دیا۔ اس نے ایون کے جسم پر چھری سے 50وار کیے۔
دونوں برطانوی شہر فینٹن میں رہائش پذیر تھے۔ عبداللہ نے ایون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کچن میں رکھی اوراسے آگ لگا دی اور خود گلاسگو فرار ہو گیا تاہم بعد ازاں اس نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کر دیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے سٹینفرڈ کراﺅن کورٹ ایک او رہی موقف اختیار کیا اور بتایا کہ ”ایون نے یہاں آ کر مذہب تبدیل کر لیا تھا او رعیسائی بن گئی تھی جس پر میں نے اسے قتل کیا۔ عدالت نے عبداللہ کو 18سال اور 8ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے جس کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں کے چار بچے بھی تھے۔

مزید :

برطانیہ -