صنم جنگ کی بہن کی منگنی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹی وی میزبان صنم جنگ کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر کئی دن تک تہلکہ مچائے رکھا اور اب ان کی بہن کی منگنی کی تصاویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ کی منگنی گزشتہ دنوں ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیٹ صارفین اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے نظر آئے تاہم کچھ ایسے بھی تھے جنہیں آمنہ سے زیادہ ان کا منگیتر فہد زیادہ جاذب نظر لگا۔
تصاویر پر کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ ”لڑکا بہت ہینڈسم ہے۔“ ایک اور نے صنم جنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”سوری، آپ کی بہن سے زیادہ آپ کے بہنوئی پیارے ہیں۔“ایک آدمی کو کچھ مزاح کی سوجھی اور اس نے لکھ ڈالا کہ ”اس بندے کو چیک کروا لو، کچھ صحیح نہیں لگ رہا۔“ ایک لڑکی نے کہا کہ ”اللہ مجھے بھی ایسا دولہا دے، آمین۔“