راولپنڈی کور ، پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو دینے کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی کور ، پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو دینے کی تقریب کا انعقاد
راولپنڈی کور ، پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو دینے کی تقریب کا انعقاد

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کور میں پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں 2 افسران ، 24 جونیئر کمیشنڈ افسران اور21 شہدا کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا ، شہدا کے رشتہ داروں نے اعزازات وصول کیے۔ تقریب میں 85 افسران کو تمغہ امتیاز اور63 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں آرمی افسران اور سویلین افراد نے شرکت کی۔

مزید : قومی /دفاع وطن