اداکارہ ریما خان مسجد اقصیٰ پہنچ گئیں، تصاویر دیکھ کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ ابھی اڑ کر پہنچ جائیں

اداکارہ ریما خان مسجد اقصیٰ پہنچ گئیں، تصاویر دیکھ کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ ...
اداکارہ ریما خان مسجد اقصیٰ پہنچ گئیں، تصاویر دیکھ کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ ابھی اڑ کر پہنچ جائیں

  

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ اداکارہ ریما خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مسجد اقصیٰ کا دیدار کرنے کی خواہش پوری نہیں ہوپاتی لیکن امریکی شہریت اداکارہ ریما خان کے کام آگئی۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

انسٹاگرام @reemakhanreal

انہوں نے اپنے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔

انسٹاگرام @reemakhanreal

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دورے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام @reemakhanreal

اداکارہ نے اپنے دورے کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا جس پر وہ اللہ کی شکر گزار ہیں۔

انسٹاگرام @reemakhanreal

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کی جبکہ انہوں نے اس مبارک پتھر کو بھی دیکھا جہاں سے نبی آخرالزماں ﷺ نے آسمانوں کا سفر شروع کیا تھا۔

انسٹاگرام @reemakhanreal

انسٹاگرام @reemakhanreal

مزید : تفریح /روشن کرنیں