انڈیا کو پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی

انڈیا کو پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پاک فوج کی جوابی ...
انڈیا کو پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کو مہنگا پڑ گیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شبنم، کاشان، نشا، آصفہ، شاہد حسین اور فیضان شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیںطبی امداد دی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور شہری آبادی پر حملہ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /دفاع وطن