نیب اہلکار کس اہم چیز کے بغیر حمزہ شہباز کے گھر میں داخل ہوئے ؟حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نیب اہلکار حمزہ شہباز کے گھر میں گھسناچاہتے تھے لیکن ان کے پاس سرچ وارنٹ نہیں تھا ، نیب نہ کسی کو تڑی لگا سکتاہے اورنہ کسی کا میڈیا ٹرائل کرسکتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نیب اہلکار حمزہ شہباز کے گھر میں گھسناچاہتے تھے لیکن ان کے پاس سرچ وارنٹ نہیں تھا ، نیب نہ کسی کو تڑی لگا سکتاہے اورنہ کسی کا میڈیا ٹرائل کرسکتا ہے ، نیب کو یہ کام کرنے کی ضرورت بھی کیاہے ؟ کیا نیب نے کوئی الیکشن لڑنا ہے ، کتنی بار بتایا ہے کہ ایک ادارے کی ِساکھ ہی قائم نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں اتنا بڑا منصوبہ ہے ، نیب کو کیاوہ نظر نہیں آرہا ، یہ کدھر لیکر جارہے ہیں ؟ اس بات کو اللہ جانتاہے ۔