سلیم صافی نے حمزہ شہبازکے ساتھ ہونیوالے سلوک کا ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز کوقراردیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجریہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے ساتھ گاہے بگاہے جو کچھ ہوتاہے ، اس کے ذمہ دار بھی نواز شریف اور مریم نواز ہی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مریم نواز کا موقف درست ہے لیکن شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے ساتھ گاہے بگاہے جو کچھ ہوتاہے ، اس کے ذمہ دار بھی نواز شریف اور مریم نواز ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی گارنٹی دی جاتی ہے لیکن جب ڈیل حتمی مرحلے میں داخل ہوتی ہے تو نواز شریف اور مریم نواز انکار کردیتے ہیں جس پر شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف ایسی کارروائیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر واپس کیوں آئی؟ ان کے ساتھ پور ے صوبے کی پولیس اور رینجرز ہے ، یہ جائیں اور ان کو گرفتار کریں، پہلے حمزہ شہباز شریف کے باپ کو نیب آفس میں بلایا اور گرفتار کرلیا ، ان کو بھی ایسے کرلیتے ، یہ ڈرامہ لگانے کی کیا ضرورت تھی؟