حکومت تین ماہ کے لیے طلبا کو فری انٹر نیٹ سروس مہیاکرے :ابراہیم حسن مراد

حکومت تین ماہ کے لیے طلبا کو فری انٹر نیٹ سروس مہیاکرے :ابراہیم حسن مراد
حکومت تین ماہ کے لیے طلبا کو فری انٹر نیٹ سروس مہیاکرے :ابراہیم حسن مراد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستانی طلبا کے لیے فوری انٹر نیٹ کی فراہمی یقینی بنائیں ،آج کے دور اور موجودہ عالمی و قومی حالات میں انٹر نیٹ انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ انٹر نیٹ کے بلوں کی ادائیگی کرنا ممکن نہیں ، حکومت فوری تین ماہ کے لیے تمام طلبا کے لیے فری انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرے ،پاکستان کے ہر کوچے میں فری انٹر نیٹ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے انٹر نیٹ بھی آج کی ضرورت ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -