وزیراعظم کا اصل امتحان اب ہوگا کہ۔۔۔۔سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

وزیراعظم کا اصل امتحان اب ہوگا کہ۔۔۔۔سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کو بڑی ...
وزیراعظم کا اصل امتحان اب ہوگا کہ۔۔۔۔سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کی جانب سے ملک میں چینی اور آٹے کے بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ عمران خان سخت پریشانی میں مبتلا ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آدھی رات کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اصل امتحان اب ہوگا کہ ان کے قریبی دوست گرفتار ہوتے اور جیل جاتے ہیں یا نہیں؟ اور ان سےقوم کا پیسہ واپس حاصل ہوتا ہے یا نہیں؟ قومی خزانے سے دی گئی سب سڈی اور چینی و آٹا کا بحران پیدا کرکے غلط طریقے سے کمایا جانےوالا منافع واپس لےکر کورونا فنڈ میں جمع کیا جائے۔

یادرہےکہ گزشتہ دنوں ملک میں پیداہونےوالےآٹےاورچینی بحران کےحوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ   وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی، ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔رپورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے کس کے دباؤ میں آکر شوگر ملز کو سبسڈی دی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی؟۔

مزید :

قومی -