چین نے متنازعہ جزیرے پر موجود ویت نام کی کشتی سمندر میں ڈبو دی

چین نے متنازعہ جزیرے پر موجود ویت نام کی کشتی سمندر میں ڈبو دی

  

ہنوئی (این این آئی)ویتنام نے ایک ماہی گیر کشتی ڈبونے کے معاملے پر بیجنگ سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویت نام کا دعویٰ ہے کہ سمندر میں چین کے میری ٹائم گشت کرنے والے ایک بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین میں ایک متنازعہ جزیرے کے قریب اس ویتنامی کشتی کو ڈبو دیا۔ حکومتی ویب سائٹ پر ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس چینی اقدام سے ویتنام کی سالمیت کو دھچکا پہنچا ہے۔ ویتنام کی فشریز سوسائٹی کے مطابق اس ماہی گیر کشتی پر موجود آٹھ ملاحوں کو چینی حکام نے دوسری ماہی گیر کشتیوں پر پہنچایا۔

مزید :

عالمی منظر -