ادلب میں شامی فوج اور باغیوں میں فائرنگ کا تبادلہ

  ادلب میں شامی فوج اور باغیوں میں فائرنگ کا تبادلہ

  

دمشق(شِنہوا)شامی فوج اور باغی گروپوں میں جنگ بندی کے 30 ویں روزملک کے شمال مغربی صوبے ادلب میں آدھی رات کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔دوران جنگ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے شامی مبصر نے بتایا کہ ادلب کے جنوبی علاقوں میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس نے مزید بتایاکہ نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔برطانیہ میں قائم اس گروپ کا کہنا ہے کہ ترک- روسی فائر بندی کا معاہدہ ہفتے کے روز اپنے 30 ویں روزمیں داخل ہو گیا ہے اور ادلب میں اس دوران کوئی فضائی حملہ یا جہازوں کی پروازیں نہیں دیکھی گئیں۔اس نے کہا کہ نصف شب کے بعد ہونے والی فائرنگ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھی جو اس علاقے میں بڑے پیمانے پر قائم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -