ٹرمپ نے یوکرائنی شکایت سے نمٹنے والے اعلی امریکی عہدیدار کو برطرف کر دیا

  ٹرمپ نے یوکرائنی شکایت سے نمٹنے والے اعلی امریکی عہدیدار کو برطرف کر دیا

  


واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپیکٹر جنرل مائیکل اٹنکسن کو برطرف کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹنکسن صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرائن کو جوبائیڈن کے خلاف کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالنے کے معاملے کی تفتیش کر رہے تھے۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے نام ایک مراسلے میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں اٹنکسن پر اعتماد نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اٹنکسن ہی نے سب سے پہلے امریکی کانگرنس کو اس وسل بلوور سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرائن پر ڈیموکریٹک صدارتی دوڑ میں شامل جوبائیڈن سے متعلق کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے دبا سے متعلق حقائق پیش کیے تھے۔ یہی معاملہ بعد میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی وجہ بھی بنا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -