کراچی، گندم،چاول،غذائی اجناس کے بحران کا خدشہ

کراچی، گندم،چاول،غذائی اجناس کے بحران کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور کورونا کے سبب غذائی اجناس، دالوں،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گڈر ٹرانسپورٹرز نے کہاکہا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے باوجودہائی ویزپرمال بردار گاڑیوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے، جس کے باعث غذائی اجناس،دالوں،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق لاڑکانہ سندھ میں اناج کی مال بردار گاڑیوں کو ناجائز روکا گیا اور ڈی سی لاڑکانہ کے حکم سے اناج اور دالوں سے بھری گاڑیوں کو ناجائز طور پر حراست میں لیا گیا۔گڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے بتایاکہ حکومتی احکامات کے باوجود تمام نیشنل ہائی ویز گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کام سے نہ روکا جائے لیکن انتظامیہ اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق غذائی اجناس اور اشیائے خوردو نوش کی ترسیل میں رکاوٹ سے شہروں میں غذائی بحران پیدا ہو جائے گا۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ سندھ پولیس،پنجاب پولیس کا رویہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے۔

مزید :

صفحہ اول -