سول ہسپتال انتظامیہ کا سیکرٹری صحت سندھ کو خط

سول ہسپتال انتظامیہ کا سیکرٹری صحت سندھ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے لڑنے والی فرنٹ لائن فورس آلات سے محروم ہے، کراچی کے سول اسپتال انتظامیہ کا سیکریٹری صحت سندھ کو خط لکھ دیا۔سول اسپتال کی انتظامیہ نے خط میں لکھا ہے کہ سول اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 1000 پی پی ای کی ضرورت پڑتی ہے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی پی ای میں حفاظتی لباس، ماسک، دستانے، شو کور، گاون اور دیگر سامان ہوتاہے، سول، عباسی، جناح اسپتال میں ڈاکٹر، نیم طبی و دیگر عملہ حفاظتی لباس سے محروم ہے، سندھ حکومت کا دیا گیا سامان ناکافی تھا،جو 2 دن میں ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال اور جناح اسپتال کو صرف 500 حفاظتی لباس دیئے گئے، انڈس اسپتال کو 100، ایس آئی یو ٹی کو 300 حفاظتی لباس دیئے گئے ہیں، غلام محمد مہر اسپتال سکھر کو 1500، سول اسپتال لاڑکانہ کو 500 حفاظتی لباس دیئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ حکومت نے اب تک پورے صوبے کے لیے صرف 10 ہزار حفاظتی لباس فراہم کیے ہیں، کراچی کے اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں صرف 3300 حفاظتی لباس دیئے گئے، جبکہ دستاویز میں سندھ حکومت کی لسٹ میں عباسی شہید اسپتال کا نام ہی نہیں ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایاکہ سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسپتالوں کی انتظامیہ عملے کو خود ہی حفاظتی سامان دے رہی ہے، ہر ضلعی ہیلتھ افسر کو 30 حفاظتی لباس فراہم کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ میں ایک لاکھ سرجیکل کیپس تقسیم کیے گئے، سندھ حکومت نے اب تک 2 لاکھ 12 ہزار سرجیکل ماسک اور شو کور فراہم کیے ہیں، یہ حفاظتی لباس صرف ایک دفعہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -