ہارون آباد:غیرت کے نام پرخاتون قتل، حادثے میں مزدور جاں بحق
ہارون آباد (نامہ نگار) 3بچوں کی ماں کو بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 21تھری آر اضافی بستی کے رہائشی محمد اسلم نامی شخص کی بیٹی رضیہ بی بی کی شادی عرصہ دس سال قبل محمد اشرف سکنہ دیہہ کے ساتھ ہوئی جن کے ہاں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا پید ا ہوئے، محمد ابراہیم سکنہ بسم اللہ چوک کھاٹاں کا محمد اشرف کے گھر آنا (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
جانا تھا جس نے رضیہ بی بی کیساتھ تعلقات استوار کرلئے، علم ہونے پر محمد اشرف نے رضیہ بی بی کو طلاق دیدی تو رضیہ بی بی نے محمد ابراہیم کیساتھ نکاح کرلیا، تقریباً دس ماہ قبل محمد ابراہیم نے بھی رضیہ بی بی کو طلاق دیدی تو وہ اپنے میکے واپس آگئی، طلاق کے کچھ عرصہ بعد رضیہ بی بی کا محمد ابراہیم کیساتھ دوبارہ رابطہ ہونے پر بھائی غلام حسین نے اس کو متعدد بار منع کیا لیکن وہ نہ مانی، گزشتہ روز رضیہ بی بی محمد ابراہیم کو ملنے کھاٹاں جا رہی تھی منع کرنے پر وہ نہ مانی جس پر بھائی غلام حسین پسٹل سے فائر کرکے اس کو قتل کردیا اور موقع پر سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ ہارون آباد کے محلہ گودی قمر پورہ کے رہائشی علی حسن ولد ممتاز جوکہ مظفر گڑھ کی ایک ٹیکسٹائل ملز میں ملازمت کرتا تھا، کورونا وائرس کے پیش نظر فیکٹری اور لاک ڈاؤن کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے پر گزشتہ روز اُس نے سپر وائزر سے موٹر سائیکل مانگا اور اس پر سوار ہوکر اپنے گھر ہارون آباد آرہا تھا کہ نواحی گاؤں 7ون آر کی پُلی کے قریب جب وہ پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر نے اچانک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں علی حسن شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی ایک بچے کا باپ بتایا جاتا ہے، متوفی کے ورثاء نے ٹریکٹر ڈرائیور کو معاف کردیا ہے۔
مزدور