کے پی میں 9 ہزار618 مزید پولیس اہلکار بھرتی کرنے کافیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے 9 ہزار 618 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کافیصلہ کیاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ کے پی میں 9 ہزار 618 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کافیصلہ کیاہے،نئے اہلکار صوبے کے مختلف اضلاع میں بھرتی کئے جائیں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ سوات میں 2 ہزار181 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے ،پشاور میں 1549 پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے ،دیرزیریں میں 980 ،بونیر میں 763 اوردیربالامیں591 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔