سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ، کون اور کیا کچھ پکڑا گیا؟

سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ، کون اور کیا کچھ پکڑا گیا؟
سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ، کون اور کیا کچھ پکڑا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پولیس نے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کروا نے والے بدنام زمانہ قمار باز اسلم ڈوگر سمیت 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔جوہر ٹاﺅن پولیس نے خفیہ اطلاع پر اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ مارا ، ملزموں کے قبضہ سے دائو پر لگی لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا، جبکہ ملزموں نے شدید مزاحمت اور ہاتھا پائی کر کے اشتہاری آصف کو فرار کرا دیا۔

ایس پی صدر ڈویژن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا ملزموں سے 13 موبائل فون اور داﺅ پر لگی 483880 روپے کی رقم برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ، پولیس سے مزاحمت، قتل کے اشتہاری ملزم کو فرار کروانے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جوا کروانے والا اسلم ڈوگر سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کا شوہر ہے۔ سی سی پی او لاہور نے ملزموں کی گرفتاری پر ایس ایچ او جوہر ٹاﺅن اور ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

تفریح -