عمرکوٹ: معروف سماجی شخصیت حاجی مجیب خان قائم خانی کی جانب سے اپنا گیسٹ ہائوس قرنطینہ کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے ہر کوئی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے .عمرکوٹ کی معروف سماجی شخصیت حاجی مجیب خان قائم خانی کی جانب سے اپنے غوثیہ گیسٹ ہاؤس کو قرنطینہ کے لئے پاک فوج اور ضلع انتظامیہ کے حوالے کردیا کورونا وائرس کی وبا کےپھیلنے پیش نظر پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے شہریوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں وہی اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات بھی پیش پیش ہیں کہیں مستحق اور روزانہ اجرت والے افراد کے لیے راشن کا اہتمام کر رہے ہیں تو کہیں دیگر ضروریات کے لئے عوامی خدمات کو سرانجام دے رہے ہیں .
عمرکوٹ کی معروف سماجی شخصیت حاجی مجیب خان قائم خانی نے 40 کمروں پر مشتمل عالیشان غوثیہ گیسٹ ہاؤس قرنطینہ کے لئے مقامی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا نہ صرف گیسٹ ہاؤس قرنطینہ کے لئے پیش کیا ہے بلکہ اسکریننگ کروانےافراد اور اسکریننگ کرنےوالے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے منرل واٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی دی جارہی ہیں جس پر دور سے سفر کرکے آنے والے افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں مسافر اسکریننگ کرانے والے افراد غوثیہ گیسٹ ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اللہ داد راٹھوڑ اور 51 برگیڈ چھور کینٹ کے برگیڈیئر نوید اقبال نے کارِخیر کے کام میں حصہ ڈالنے پر حاجی مجیب خان قائم خانی کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیااور انکےجذبےکوسراہا .
حاجی مجیب خان قائم خانی نےمیڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ غوثیہ گیسٹ ہاوس ہر سہولیات سے آراستہ غوثیہ گیسٹ ہاؤس میں آنے والے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تمام تر خدمات بھی اپنے ذمہ لیں گے تاریخ میں وہی کردار یاد رکھیں جاتے ہیں جو اپنی قوموں کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے اپنی مدد اور جستجو کرتے ہیں اور اپنا سب کچھ ملک و قوم کے لیے نچھاور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ایسے کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھیں جاینگے .