برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے کپتانوں کاقرنطینہ جانے سے انکار ،فائیو سٹار ہوٹل بھیجنے کا اصرار،محکمہ صحت کے عملے نے پولیس بلالی

برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے کپتانوں کاقرنطینہ جانے سے انکار ،فائیو سٹار ...
برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے کپتانوں کاقرنطینہ جانے سے انکار ،فائیو سٹار ہوٹل بھیجنے کا اصرار،محکمہ صحت کے عملے نے پولیس بلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے کپتانوں نے قرنطینہ جانے سے انکار کردیا،کپتانوں نے فائیو سٹار ہوٹل بھیجنے کا مطالبہ کردیا،محکمہ صحت کے عملے نے پولیس بلالی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے کپتانوں نے قرنطینہ جانے سے انکار کردیا،جس پر پی آئی اے کے 2 کپتان اور2 فرسٹ آفیسر کی محکمہ صحت کے عملے سے تکرارہوئی،پی آئی اے کے پائلٹوں کو محکمہ صحت کی جانب سے قرنطینہ بھیجنے پر اصرارکیاگیاجبکہ کیپٹن ہمایوں جمیل مسلسل اصرار کرتے ہوئے کہاکہ فائیو سٹار ہوٹل جائیں گے ۔
محکمہ صحت کے عملے نے حکومت سندھ سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی،چاروں کپتانوں کو پی آئی اے کے ایئرپورٹ ہوٹل منتقل کردیاگیا، دو کپتانوں اورفرسٹ آفیسروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کئے ۔