کورونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کس ماڈل پر عمل کرے گی ؟عثمان بزدار نے حیران کن اعلان کردیا

کورونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کس ماڈل پر عمل کرے گی ؟عثمان بزدار نے ...
کورونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کس ماڈل پر عمل کرے گی ؟عثمان بزدار نے حیران کن اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے چین کا لائن آف ایکشن بروقت اورانتہائی کامیاب رہا ہے، پنجاب حکومت اس ماڈل کو اپنا کر کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے یہ بات وزیرصحت یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کوچینی ڈاکٹروں اورماہرین کےکورونا سے بچاو¿ اور علاج کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وبا پر قابو پانے سے متعلق چینی ماڈل کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چین کے کامیاب ماڈل پرعملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بھی چینی ماڈل پرعمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاو¿ روکنے سے متعلق چین کےاقدامات کواپنےایس اوپیزکاحصہ بنائیں گے،متاثرہ مریضوں کےعلاج معالجے کے لیے بھی چینی ڈاکٹروں کے مشوروں کواہمیت دیں گے۔

مزید :

قومی -