کورونا وائرس،امریکی صدر کا بڑا فیصلہ ،نیو یارک میں بھی فوج آ گئی

کورونا وائرس،امریکی صدر کا بڑا فیصلہ ،نیو یارک میں بھی فوج آ گئی
کورونا وائرس،امریکی صدر کا بڑا فیصلہ ،نیو یارک میں بھی فوج آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار فوجیوں کو نیویارک میں تعینات کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز سمیت تمام طبی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، تمام سینیٹرز اچھا کام کر رہے ہیں، میری حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے جلد خاتمے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، کورونا کی ویکسین آنے میں 15 سے 20 ماہ لگ سکتے ہیں۔