”اسی لیے تو تھپڑ کھاتے ہیں “فواد چوہدری نے مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کو پھر نشانہ بنا دیا

”اسی لیے تو تھپڑ کھاتے ہیں “فواد چوہدری نے مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کو ...
”اسی لیے تو تھپڑ کھاتے ہیں “فواد چوہدری نے مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کو پھر نشانہ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بغیر تحقیق کے خبریں بناتے ہیں ،اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں ،مذکورہ اینکر پرسنز میرے دوست تھے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ریٹنگز کے چکر میںالزام لگاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہماری تو کوئی عزت ہے نہیں دوسروں کی بھی عزت خراب کرتے ہیں ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں جتنی تنقید برداشت کرتاہوں ،اتنی کوئی بھی برداشت نہیں کرتا لیکن مجھے کہا جا رہا تھا کہ تمہاری پورن ویڈیوز ہیں ،میں حریم شاہ سے کبھی نہیں ملا ،سینکڑوں لوگ میرے ساتھ تصویریں بناتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی فیملی کو جواب دہ ہوں بلکہ اپنے حلقے کے لوگوں کو بھی جوابدہ ہوں لیکن ایسے اینکر پرسن بغیر سوچے سمجھے خبریں بناتے ہیں اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں ،مجھے لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں ،اب سب کو علیحدہ علیحدہ سٹوری بتاوں کیا ؟۔اینکر پرسن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے مارنا اچھی بات نہیں لیکن یہ ماڈرن سوسائٹی کی بات ہے ہم تو گاوں میں بڑے ہوئے ہیں۔اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے اس معاملے پر ڈانٹا تو فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تم کیا ہر شادی میں جا کر تھپڑ لگا دیتے ہو ؟میں نے کہا سر اب کیا کروں ،وہ خود ملنے آجاتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -