کیا چین کی جانب سے بھیجے گئے این 95ماسک کی کوالٹی گھٹیا ہے؟چین خود میدان میں آگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے اسلام آباد میں قائم سفارتخانے نے این 95 ماسک کی کوالٹی سے متعلق الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے یکسرمسترد کردیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے بھجوایا جانے والا سامان نہ صرف اعلیٰ معیار کا ہے بلکہ بھجوانے سے قبل اس کا مکمل معائنہ بھی کیا گیا ہے، کویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا سے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین کی حکومت اورکمپنیاں مدد کے لیے بھرپور طور پر کام کر رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہم بھرپور مدد بھی جاری رکھیں گے۔