محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟

محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟
محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی رات  صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا  تاہم راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم رات کے اوقا ت میں بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ  اور بلوچستان میں اتوار کی رات اور پیر کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔ آزاد جموں و کشمیر میں اتوار کی رات اور پیر کے روز بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں پیر کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ، جبکہ دیر ، سوات، کوہاٹ، پشاور، مردان ، ایبٹ آ باد، کرم ، وزیرستان اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم پنجاب کے علاقوں جوہرآباد میں 11 ، چکوال 09 ، بہاولپور (سٹی 07 ، ایئر پورٹ05) ، اٹک ، مری 03 ، ملتان اور کوٹ ادو میں  02  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار میں 11 ، چیراٹ 05 ، بنوں 03 ، سیدو شریف 02 اور کاکول میں 01  ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولاکوٹ میں07 ، گڑھی دوپٹہ 04 ، مظفرآباد 01 ، بارکھان 04 اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

ماحولیات -