حالیہ معاشی بحران سے تاجر برادری شدید پریشان ہے،واصف معراج

  حالیہ معاشی بحران سے تاجر برادری شدید پریشان ہے،واصف معراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر واصف معراج نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی بحران نے تاجر برادری کی کمر توڑ دی ہے۔ قیمتوں میں عدم توازن کی سنگین صورتحال کاروباری حالات کو شدید مشکلات سے دوچار کئے ہوئے ہے۔ ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو پار لگانے کیلئے بزنس کمیونٹی کیلئے  طوفانوں کا مقابلہ کرنے کی بھی سکت نہیں رہی۔ حکومت  بزنس سیکٹر پر ٹیکسز کی شرح میں کمی کیلئے خصوصی حکمت عملی کا نفاز کرے۔ 
تاجر کمیونٹی پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کا بے رحمانہ دباو ختم کرکے مقامی صنعت و تجارت کو تباہی کی طرف جانے سے بچایا جائے۔