فاٹا انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی ممکن نہ ہو سکی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فاٹا انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی ممکن نہ ہو سکی،انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث قبائلی عوام ابتک انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کیاگیا وعدہ تاحال پورا نہ ہوسکا،وزیراعظم نے 20 جنوری 2021 کو انٹرنیٹ بحالی کا وعدہ کیا تھا، ابتک کوئی کام نہ ہو سکا۔ذرائع کاکہناہے کہ قبائلی اضلاع کی 60 لاکھ آبادی انٹرنیٹ جیسی سہولت سے محروم ہے،قبائلی ایم پی اے میرکلام وزیرکاکہناہے کہ امن بحالی کے بعد بھی انٹرنیٹ نہ ہونا قابل افسوس ہے ۔