جو لوگ سمجھتے ہیں سینیٹر بڑی آسانی سے بن کر آجاتے ہیں ،یہ آسانی نہیں ہے،یوسف رضاگیلانی 

جو لوگ سمجھتے ہیں سینیٹر بڑی آسانی سے بن کر آجاتے ہیں ،یہ آسانی نہیں ہے،یوسف ...
جو لوگ سمجھتے ہیں سینیٹر بڑی آسانی سے بن کر آجاتے ہیں ،یہ آسانی نہیں ہے،یوسف رضاگیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں سینیٹر بڑی آسانی سے بن کر آجاتے ہیں ،یہ آسانی نہیں ہے، سینیٹ الیکشن بہت مشکل ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے،اپوزیشن لیڈر یوسف رضاگیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کا ایوان بہت اہم ایوان ہے ،چھوٹے صوبوں کااحساس محرومی دور کرنے کیلئے ایوان بالا کی تشکیل ہوئی ، کچھ لوگوں کاخیال تھا کہ اس ایوان کی اہمیت نہیں ہے،جو لوگ سمجھتے ہیں سینیٹر بڑی آسانی سے بن کر آجاتے ہیں ،یہ آسانی نہیں ہے، سینیٹ الیکشن بہت مشکل ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ احساس نہیں تھا سینیٹ کی سیٹ جو قومی اسمبلی کی ہے وہ کتنی اہم ہے ، ہم پارلیمنٹ کے ذریعے پاکستان کے عوام کو جواب دہ ہیں ، ملک کے مسائل ہمیں معلوم ہیں ، ملک میں جو تکالیف ہیں دہ دونوں طرف ہیں ، ہم یہاں عوام کے مفادات کیلئے آئے ہیں ، عوام کی ترجمان کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، مقصدعوام کو یلیف دینا ہے ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہم سب ایک ہیں ۔