وقار یونس نے بھی فخر زمان کے رن آؤٹ پر سوال اٹھا دیا

وقار یونس نے بھی فخر زمان کے رن آؤٹ پر سوال اٹھا دیا
وقار یونس نے بھی فخر زمان کے رن آؤٹ پر سوال اٹھا دیا
سورس: Twitter/@waqyounis99

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لیے جھانسا دینے پر سوال اٹھا دیا۔

وقار یونس نے ٹوئٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کا جھانسا دے کر فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ہنسی کی نشاندہی کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کوئنٹن کی یہ ہنسی آپ کو کیا بتارہی ہے؟


اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ فخر زمان کی ریکارڈ ساز اننگز شاندار تھیں لیکن کوئنٹن کی ہنسی کچھ اور ہی بتا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا,فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرے رنز کو مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ رہے تھے، اس دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کوئنٹن ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے گیند دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے۔

فخر زمان ڈی کاک کے جھانسے میں آ گئے اور انہوں نے دوسرے جانب دیکھتے ہوئے آہستہ دوڑنا شروع کر دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آوٹ کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی اکثریت کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر تنقید کر رہی ہے۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

مزید :

کھیل -